Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بیٹے کے دسویں جماعت میں فیل ہونے پر ماں باپ نے جشن کیوں منایا؟

دسویں جماعت کے امتحانات میں ایک طالبعلم فیل ہوگیا، تاہم اسکے والدین ذرا بھی مایوس نہیں ہوئے بلکہ اس کی ناکامی کا جشن منایا۔

بھارت میں کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ماں باپ نے اپنے بیٹے کے فیل ہونے پر اس کی دلجوئی کےلیے نہ صرف جشن منایا بلکہ کیک بھی کاٹا، طالبعم کے دوستوں نے اس کا خوب مذاق اُڑایا لیکن اس کے والدین نے اپنے بیٹے کی آگے بڑھنے کےلیے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

انگلش میڈیم اسکول کے طالبعلم "ابھشیک” نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات دیے اور 6 مضامین میں فیل ہوگیا، 625 نمبروں میں سے اس نے صرف 200 نمبر حاصل کیے۔

تمام مضامین میں فیل ہونے پر دوستوں نے ابھشیک کا مذاق اُڑایا لیکن اس کے والدین نے نہ تو اسے ڈانٹا، نہ مارا بلکہ والدین نے اپنے بیٹے کو دوبارہ کوشش کرکے کامیابی حاصل کرنے کےلیے ہمت دلائی۔

ابھشیک کےلیے والدین چھوٹی سی تقریب منعقد جس میں کیک کاٹا گیا جس پر ابھشیک کا نام اور اس کے حاصل کردہ نمبر درج تھے۔

والدین نے ابھشیک سے کہا کہ تم امتحان میں ناکام ہوسکتے ہو مگر زندگی میں نہیں۔ تم دوبارہ کوشش کرو گے اور کامیابی حاصل کرو گے، ابھشیک اپنے والدین کے اس رویے سے کافی جذباتی ہوا۔

فیل طالبعلم کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں امتحان میں فیل ہوگیا لیکن میرے گھر والوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ میں دوبارہ امتحان دوں گا، پاس ہوں گا اور زندگی میں کامیاب شخص بنوں گا۔

بھارت میں امتحان میں ناکام ہونے والے طالبعلم اور اس کے والدین کے جشن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، کئی لوگ والدین کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/xTuVoyH

Post a Comment

0 Comments