Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستانی بہترین لوگ ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کرنے جارہے ہیں، پاکستانی بہترین لوگ اور ان کے رہنما عظیم ہیں۔

یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقی صدر سیرل راما فوسا کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہترین لوگ ہیں اوران کے پاس بہترین رہنما بھی ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی، دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر حملے تیز ہوتے جارہے تھے۔

Trump

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سے ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ یہ آپ کیا کررہے ہیں؟

ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی تھی، افسوس سے کہتا ہوں کہ 2 دن بعد کچھ ہوا اور وہ کہنے لگے یہ ٹرمپ کی غلطی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کرنے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھاکہ ہم روس یوکرین تنازع کو بھی ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Donald Trump

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔

پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت فائر بندی قطعی طور پر دو طرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔

علاوہ ازیں اوول آفس میں ملاقات میں ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر کو حیران کردیا، ٹرمپ نے اوول آفس میں جنوبی افریقی کسانوں کی نسل کشی کے دھمکی آمیز ویڈیوز چلادیں۔

ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے سفید فام کسانوں کو امریکا میں مہاجرین کے طور پر قبول کرنے کا فیصلہ کیا، گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ سے59سفید فام کسان امریکا میں مہاجر کے طور پہنچے ہیں۔

اوول آفس میں امریکی صحافی نے ٹرمپ اور سرل رامپوسا سے سفید فاموں کی نسل کشی پر سوال کیا جس پر جنوبی افریقی صدر رامپوسا نے ٹرمپ کو جواب دینے سے روکتے ہوئے خود جواب دینے لگے۔

رامپوسا نے کہا کہ ٹرمپ کو ان جنوبی افریقیوں کی بات سننے کا کہوں گا جو ان کے دوست ہیں،
رامپوسا جنوبی افریقہ کے دو بہترین سفید فام گالفرز کو ساتھ لائے جو ٹرمپ کے دوست ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس روک کر اپنے اسٹاف کو دستاویزی ثبوت لانے کا کہہ دیا، ٹرمپ نے اوول آفس میں جنوبی افریقی کسانوں کی نسل کشی کے دھمکی آمیز ویڈیوز چلادیں
ویڈیوز دیکھنے پر جنوبی افریقہ صدر رامپوسا حیران و پریشان ہوگئے۔

صدر رامپوسا نے کہا کہ یہ ویڈیوز جنوبی افریقی حکومت کی نمائندگی نہیں کرتیں، جنوبی افریقہ کی حکومت ویڈیو میں استعمال زبان کی مذمت کرتی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/bfzlM9G

Post a Comment

0 Comments