Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بھارت میں سانس اور خارش کی بیماریاں پھیلنے لگیں

بھارت کے صنعتی شہر برنیہات کو دنیا کا آلودہ ترین میٹرو پولیٹن علاقہ قرار دیا گیا ہے، جہاں آلودگی سے سانس اور خارش کی بیماریاں پھیل گئیں۔

سوئس ایئر کوالٹی ٹیکنالوجی کمپنی آئی کیو ایئر کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق 2024 میں بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کا صنعتی شہر برنیہات دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر تھا۔

برنیہات بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں آسام اور میگھالیہ کی سرحد پر واقع ہے جو عام طور پر اپنی سرسبز خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے، جہاں کے ڈاکٹرز کے مطابق زیادہ تر بیماریاں فضائی آلودگی کے سبب ہیں۔

دو سالہ بچی سُمیہ انصاری بھارت کے صنعتی قصبے برنیہات کی رہائشی ہے جسے دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ قصبہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ دو سالہ بچی بھی اسی طرح مرض کا شکار ہے جس طرح اس قصبے کے کئی دیگر افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان افراد کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان امراض کی بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔

سمیہ انصاری کو گزشتہ ماہ مارچ میں کئی دنوں تک سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اس کا سانس لینا اس قدر دشوار تھا کہ فوری طور پر اسے آکسیجن ماسک لگانا پڑا۔

سمیہ انصاری کے والد عبدالحلیم نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت خوفناک منظر تھا جب وہ پانی بغیر مچھلی کی طرح ٹرپتے ہوئے سانس لے رہی تھی، اسے دو دن بعد اسپتال سے گھر لے کر آئے ہیں۔

آئی کیو ایئر کے مطابق، 2024 میں برنیہات کی سالانہ اوسط پی ایم 2.5 سطح 128.2 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی، جو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ حد سے 25 گنا زیادہ ہے۔

پی ایم 2.5 سے مراد ایسے باریک ذرات ہیں جن کا قطر 2.5 مائیکرون یا اس سے کم ہوتا ہے اور یہ انسانی پھیپھڑوں میں جاکر مہلک بیماریوں اور دل کے امراض کا باعث بن سکتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس علاقے میں سانس کی بیماریوں کے کیسز 2022 میں 2ہزار082 سے بڑھ کر 2024 میں 3ہزار681 ہوگئے۔

مقامی ڈٖاکٹروں کا کہنا ہے کہ روزانہ 90 فیصد مریض کھانسی یا دیگر سانس کی بیماریوں کے ساتھ آتے ہیں جبکہ مقامی رپائشیوں کے مطابق زہریلی ہوا نہ صرف جلد پر خارش اور آنکھوں میں جلن کا سبب بنتی ہے بلکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ 20 شہروں میں 13 بھارتی شہر شامل ہیں، جس میں آسام کا برنیہات، دہلی، پنجاب میں ملاں پور، فرید آباد، لونی، نئی دہلی، گروگرام، گنگا نگر، گریٹر نوئیڈا، بھیواڑی، مظفر نگر، ہنومان گڑھ اور نوئیڈا سرفہرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دہلی عالمی سطح پر سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت بنا ہوا ہے، جب کہ بھارت کا 2024میں پانچویں نمبر پر ہے جو 2023 میں تیسرے نمبر سے نیچے ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/96HdbO4

Post a Comment

0 Comments