Header Ads Widget

Responsive Advertisement

روس میں قید امریکی خاتون وطن واپس پہنچ گئی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کیرو لائن لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی قید سے رہائی پانے والی امریکی خاتون وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز واشنگٹن کے بیورو چیف کی رپورٹ کے مطابق کیرو لائن لیوٹ نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد صدر ہیں جو سوالات کیلئے صحافیوں کو دستیاب ہیں اور ٹرمپ اقتدار کے روز سے آج تک 100 مرتبہ میڈیا سے گفتگو کرچکے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کو بتایا کہ 75ممالک نے تجارتی معاملات پر بات چیت کیلئے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ ہونے کیلئے ڈیڈ لائن قریب آرہی ہے، امریکا میں 30دن سے زائد رہنے والوں کو رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ امریکامیں موجود ہرغیرملکی شخص کی جانچ پڑتال ہو، نئے کانگریس بل کے تحت ووٹر کو امریکی شہریت کا ثبوت دکھانا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی امریکیوں کی زندگیوں کو مزید بہتر بنائے گی۔

کیرون لائن لیوٹ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت ہونے جارہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ ایران کی مرضی ہے صدر ٹرمپ کے مطالبے مانے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔

امریکا دنیا کی بہترین معیشت ہے، چین بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسےبات کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ واضح کرچکے چین سے ٹیرف پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، دنیا کو کاروبار کیلئے امریکی منڈیوں تک رسائی چاہیے، چین پر145فیصد ٹیرف ابھی بھی عائد ہے۔

کیرو لائن لیوٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب و دیگر ممالک کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں،
وہ آج اپنا مکمل جسمانی چیک اپ کروا رہے ہیں، ان کے معالج جلد تفصیلات سےآگاہ کریں گے، صدر ٹرمپ اپنی صحت سے متعلق شفافیت برقرار رکھیں گے، سابق انتظامیہ کی طرح رہنماؤں کی صحت پرغلط بیانی نہیں کی جائے گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف پر 90 روز کے وقفے کے دوران مختلف ممالک سے نئے معاہدے ہوں گے، امریکی عوام کو موجودہ حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، اشیائے ضروریہ سمیت انرجی سیکٹر میں قیمتیں کم ہورہی ہیں، امریکی عوام کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اعتماد کرتی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/FECHOq2

Post a Comment

0 Comments