Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق برطانوی وزارت سے مستعفی

لندن : بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق برطانوی خزانے کی وزارت سے مستعفی ہوگئیں، وزیراعظم کیئر اسٹارمر  نے استعفیٰ منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیولپ صدیق شیخ حسینہ واجد کے قریبی ساتھیوں سے منسلک جائیدادوں میں مقیم رہیں، برطانوی اپوزیشن جماعت نے شیخ حسینہ سے تعلقات پر ٹیولپ کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر ٹیولپ صدیق پر ووٹرز اور پارٹی کی طرف سے بھی استعفے کا دباؤ تھا۔

اس حوالے سے ٹیولپ صدیق کا کہنا ہے کہ میں نے وزارتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی، عہدے پر رہنا حکومتی امور سے توجہ بھٹکانے کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، الزامات کا سامنا کرنے کیلئے برطانیہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں سابق خاتون وزیر نے کہا کہ وہ اپنے تمام مالی معاملات ظاہر کرچکی ہیں لیکن موجودہ صورتحال حکومت کے لیے الجھن کا باعث بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ 42سالہ ٹیولپ صدیق پہلی بار 2015ء میں برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ٹیولپ صدیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزارتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ٹیولپ صدیق کی جگہ ایمارینالڈز کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے، ٹورسن بیل کو ورک اینڈ پینشنز میں تعینات کیا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/IhN5gCi

Post a Comment

0 Comments