Header Ads Widget

Responsive Advertisement

چین میں 7.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاک

چین کے شہر تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے شہر تبت میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 38زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا، تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

چینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ

اس کے علاوہ بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں جھولتی رہیں، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/OHEoULC

Post a Comment

0 Comments