Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے مال آف ایمریٹس کے قریب ایک عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

آگ نے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mRQ1CUf

Post a Comment

0 Comments