پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال کی طرح امسال بھی آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہرتال ہے۔ تعلیمی ادارے، تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں جب کہ جگہ جگہ بھارت کی مذمت میں پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کو تمام تر جبر کے باوجود پاکستان کا یومِ آزادی منانے سے نہ روک سکی۔ گزشتہ روز سری نگر سمیت کئی شہروں میں قابض بھارتی فورسز کی بھاری نفری کے باوجود پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے جنگل میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے چار نوجوانوں کو شہید کیا اور لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/nTtumyK
0 Comments