Header Ads Widget

Responsive Advertisement

20 خواتین سے شادی کرنے والا دولہا گرفتار

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں 20 خواتین سے شادی کر کے ان کا قیمتی گھریلو سامان لوٹنے والے دولہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 43 سالہ ملزم نے 20 خواتین سے الگ الگ شادیاں کیں اور پھر ان کا قیمتی گھریلو سامان لوٹا۔

نالہ سوپارہ میں مقیم متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو 23 جولائی کے روز گرفتار کیا گیا، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان دونوں کی دوستی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم میرے پیسے، لیپ ٹاپ اور گھر کی دیگر قیمتی چیزیں چرا کر فرار ہوا جن کی مالیت 6 لاکھ 5 ہزار روپے ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز، چیک بُک اور سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین سے شادی کر کے انہیں لوٹتا تھا۔ ملزم اب تک 20 خواتین کو شادی کے نام پر دھوکہ دے چکا ہے۔

متاثرہ خواتین کا تعلق مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، نئی دہلی اور گجرات سے ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/WJ05FON

Post a Comment

0 Comments