Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سب سے بڑی عالمی تجارتی نمائش سعودی عرب میں ہوگی

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض نے چھ ماہ تک مسلسل جاری رہنے والی عالمی تجارتی نمائش ’ورلڈ ایکسپو 2030‘کے انعقاد کے حوالے سے لگائی جانے والی بولی واضح اکثریت سے جیت لی ہے۔

یہ ہمہ گیر نوعیت کی عالمگیر نمائش یکم اکتوبر 2030 سے شروع ہو کر 31 مارچ 2031 کے دوران چھ ماہ تک جاری رہے گی۔

گذشتہ روز پیرس میں ہونے والے چناؤ میں سعودی دارالخلافہ ریاض، دوسرے مد مقابل بشمول اٹلی کے دارالحکومت روم اور جنوبی کوریا کے شہر بوسان کو باآسانی شکست دے کر ورلڈ ایکسپو 2030کی میزبانی کا حقدار ٹھہرا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کی جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کی ضروری دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے مرحلے میں ریاض 119 ووٹ حاصل کرکے نمائش منعقد کرنے کا حقدار ٹھہرا جبکہ جنوبی کوریا کےشہر بوسان صرف 29 اور اطالوی دارالحکومت روم 17 ووٹ حاصل کرسکا۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے ریاض کی کامیاب بولی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دی۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چناؤ میں ریاض کی بولی کی حمایت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2030 کی میزبانی دراصل مملکت پر دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bHt7KJg

Post a Comment

0 Comments