سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں مکانات کے کرایوں میں 19.8 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال رواں ستمبر کے دوران 2022 کے ستمبر کے مقابلے میں مملکت میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ریستورانوں اور ہوٹلوں کے کرائے بھی 2.5فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں، جبکہ محکمہ شماریات نے افراط زر میں اضافے کا سبب مکانات کے کرایوں، پانی، بجلی، گیس اور دیگر فیول مہنگے ہونے کو قرار دیا۔
تعلیمی اخراجات 1.8 فیصد بڑھ گئے۔ اس کی وجہ ہائیر ایجوکیشن فیس میں 5.5 فیصد اضافہ ہے، ہوٹلوں، ریستورانوں کے نرخوں میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فوڈ سروس میں 2.1 فیصد اضافے سے ہوا ہے۔
محکمہ شماریات کے بیان کے مطابق سبزیوں کے نرخوں میں 6.3 فیصد کمی کے باعث کھانے پینے کی اشیا 0.2 فیصد سستی ہوئی ہیں۔
ثقافتی اور تفریحاتی اخراجات 1.2 فیصد بڑھے ہیں اس کی وجہ سیاحت اور تعطیلات کی پیشکشوں کے نرخوں میں 6.7 فیصد اضافہ ہے۔
دوسری جانب سعودی کابینہ کی جانب سے منفرد اقامہ ہولڈرز کو نئی سہولت دے دی گئی ہے، سعودی کابینہ کے مطابق گھریلو عملے کی درآمد کے لیے منفرد اقامہ ہولڈرز کے ساتھ سعودیوں جیسا معاملہ کیا جائے گا۔ مقابل مالی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سعودی کابینہ نے سماجی کفالت کے مستحقین کی پینشن کی معمولی حد میں اضافے اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کی سبسڈی میں مزید تین ماہ تک اضافے کو عوام کے مسائل کے حل میں ریاستی قیادت کی غیر معمولی دلچسپی کا عکاس قرار دیا۔
یاد رہے کہ منفرد اقامہ نظام سعودی کابینہ نے 14 مئی 2019 کو منظور کیا تھا۔
یہ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے، جو اس کی شرائط کی تکمیل کے بعد غیر ملکی تارکین وطن کو کسی سپانسر کے بغیر رہائش، ملازمت،ذاتی کاروبار اور جائیداد خریدنے کا حق دیتا ہے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GMCoH9h
0 Comments