Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سعودی عرب: ملکی اور غیر ملکی تارکین وطن کیلئے خاص ہدایات جاری

سعودی عرب میں مقیم ملکی اور غیر ملکی تارکین وطن کیلئے خاص ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے شہری اور غیر ملکی تارکین وطن اب ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ آن لائن حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کرنے والا ادارہ ’احوال مدنیہ‘ کہلاتا ہے اور یہ وزارت داخلہ کے ماتحت اپنے امور انجام دیتا ہے۔

محکمہ احوال مدنیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے ماتحت نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ آن لائن جاری کیے جائیں گے۔‘

ڈیجیٹل برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے علاوہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کے حوالے سے معلومات کی سہولتیں مہیا ہوں گی، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ابشر میں نئی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ احوال مدنیہ کے مطابق متعلقہ شخص یا اس کے خاندان کا کوئی فرد آن لائن ڈیجیٹل برتھ سرٹیفکیٹ دیکھ بھی سکتا ہے اور اس کا پرنٹ بھی نکال سکتا ہے۔یہ سہولت سعودیہ میں مقیم رہائشیوں کی آسانی کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔

محکمہ احوال مدنیہ کے مطابق نئی ڈیجیٹل سہولتوں کا اضافہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا وقت بچانے، کارروائی کو مختصر کرنے اور خدمات کا معیار بلند کرنے کیلیے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے درست ہونے سے متعلقہ شخص کا اطمینان بھی آن لائن کیا جا سکے گا۔ اس سہولت کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مملکت سعودیہ مختلف خدمات میں آسانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا دائرہ وسیع کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pgmRKNQ

Post a Comment

0 Comments