جارجیا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن جیتنے والے ہیں اس لیے انھیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر فرد جرم میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے، انھوں نے جارجیا کے ریپبلکنز کنونشن میں بائیڈن انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں الیکشن ایک بار پھر جیتنے والا ہوں اس لیے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، امریکی عوام دھاندلی کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مزہ چکھائے گی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف جاسوسی سمیت متعدد الزامات کی عدالتی تحقیقات جاری ہیں، دوسری طرف الیکشن کے حوالے عوامی رائے عامہ کے جائزے میں ٹرمپ بدستور سرفہرست ہیں۔
ٹرمپ کو 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجموعی طور پر 37 الزامات کا سامنا ہے، اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہوتے ہیں تو انھیں 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ پر لگائے گئے الزامات میں جوہری پروگرام کی معلومات غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنے، جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی مِس ہینڈلنگ اور دیگر سنگین الزامات شامل ہیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zJIOb4u

0 Comments