Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بھارتی ایئر لائن کا 500 ایئربس طیارے خریدنے کا معاہدہ

ہریانہ : طیاروں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی اہیر لائن انڈیگو نے مزید 500 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جو اب تک بھارتی ہوا بازی کی تاریخ میں سب سے بڑا معاہدہ ہے، یہ معاہدہ حال ہی میں ایئر انڈیا کے ذریعے طے پایا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیگو نے پیر کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو 500 طیاروں کی فراہمی کے آرڈر کا باضابطہ اعلان کیا۔ انڈیگو ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزید 500 طیاروں کے معاہدے کے بعد ایئر لائن 1ہزار طیاروں کے قریب پہنچ گئی ہے۔

یہ ایئربس طیاروں کے حوالے سے کسی بھی ایئر لائن کی طرف سے دیا جانے والا سب سے بڑا آرڈر ہے، تاہم اس معاہدے کے مالیاتی پہلوؤں کی تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں ایئر انڈیا نے بھی ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر 470 طیاروں کی فراہمی کا آرڈر دیا تھا۔

بھارت میں فضائی مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ مئی میں بھارت میں مقامی پروازوں میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد مسافروں کو لے جایا گیا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hUqBt8Y

Post a Comment

0 Comments