لندن : بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں جاری ہے۔ تقریب میں شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ کوئین کا نسورٹ کمیلا کو ویسٹ منسٹر ایبی میں تاج پہنادیا گیا۔
برطانیہ میں سات دہائیوں بعد تاج پوشی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو باقاعدہ سینٹ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، آرچ بشپ نے اپنے ہاتھوں سے بادشاہ چارلس کو 360سالہ قدیم کنگ ایڈٖورڈ تاج پہنایا۔
ویسٹ منسٹر ایبے میں آج ہونے والی تاریخی تاج پوشی کی اس شاندار تقریب میں بادشاہ چارلس 360سالہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن گئے ہیں۔
سنہ 1066 سے شروع ہونے والے اس تاریخی سلسلے میں شاہ چارلس 40ویں برطانوی شاہی حکمران ہوں گے جن کی رسم تاج پوشی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔
Charles III, now a crowned King pic.twitter.com/sepu46gY1G
— Coronation News & Updates (@Coronation2023) May 6, 2023
اس سے قبل بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کنسورٹ کمیلا شاہی بگھی میں سوار ہوکر مکمل پروٹوکول کے ساتھ ویسٹ منسٹر ایبے کے مغربی دروازے’گریٹ ویسٹ ڈور‘ پہنچے۔
#Coronation pic.twitter.com/UwoCpV05AN
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2023
ویسٹ منسٹرایبے کے پادری نے بادشاہ چارلس سےحلف لیا اور حلف نامے پر دستخط کردیے، جس کے بعد برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے مختصر خطاب کیا، بعد زاں بادشاہ چارلس نے اپنے داداجارج ششم کاریگالیہ پہنی، اس موقع پر شاہ چارلس سوم کو آرملز (بریسلیٹ) پیش کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے کہا کہ کوئی دوسرا ملک جلوس، محفل، اور گلیوں میں ہونے والی پارٹیوں سے بھرپور اس طرح کی شاندار تقریب منعقد نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا فخریہ اظہار ہے، یہ ہمارے ملک کے جدید کردار کا ایک واضح مظاہرہ اور ایک پسندیدہ رسم ہے جس کے ذریعے ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔
A reminder that we’ll be streaming today’s #Coronation Coronation Service live on YouTube from 10.25 BST.
https://t.co/cltm4gC2DI pic.twitter.com/YEJxmmmNkf
— The Royal Family (@RoyalFamily) May 6, 2023
عوام کی بڑی تعداد اس تقریب کو دیکھنے کے لیے موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2ہزار300افراد شریک ہیں، جن میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت کئی ممالک کے سربراہان، شاہی شخصیات اور عالمی رہنما بھی آج کی تاریخی تقریب میں موجود ہیں۔ گزشتہ70سال کے دوران ہونے والی یہ پہلی تاج پوشی کی تقریب ہے۔
It’s #Coronation Day! pic.twitter.com/0DjshJAKl3
— Coronation News & Updates (@Coronation2023) May 5, 2023
شہزادہ ہیری تقریب میں شرکت کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے پہنچے جہاں پر شاہی خاندان کے مزید سینئر ارکان اور ان کے کزن اور خالہ اور چچا بھی موجود تھے۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QK6I31b


A reminder that we’ll be streaming today’s 
0 Comments