امریکا میں ایک شخص نے اپنے قد میں صرف 5 انچ اضافے کے لیے ایک لاکھ 73 ہزار ڈالر (موجودہ پاکستانی روپے میں مالیت تقریباً ساڑھے چار کروڑ سے زائد) خرچ کر دیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست مینیسوٹا کا رہائشی گبسن جس کا قد 5 فٹ 5 انچ تھا تاہم وہ اپنے قدرے چھوٹے قد کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار رہتا تھا۔
گبسن نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اسے اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے لوگوں کی طنزیہ باتیں تک برداشت کرنا پڑتی تھیں جس کی وجہ سے وہ احساس کمتری کا شکار تھا اور بعض اوقات قد کو لمبا ظاہر کرنے کے لیے اپنے جوتوں میں مختلف چیزیں ڈالتا تھا۔ میں نے قد میں اضافے کے لیے اس نے پہلے روحانی اور دیگر علاج کرائے مگر مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔
نوجوان نے بتایا کہ جب کہیں سے بات نہ بنی تو اس نے احساس کمتری سے نکلنے کے لیے قد میں 5 انچ اضافہ کرانے دردناک سرجری کرانے کا فیصلہ کیا اور دو سرجریوں کے ذریعے اپنے پیروں کو 5 انچ تک لمبا کرایا جس پر اس کے ایک لاکھ 73 ہزار ڈالر (پاکستانی موجودہ مالیت تقریباً ساڑھے چار کروڑ سے زائد) خرچ ہوئے۔
گبسن نے بتایا کہ اس کی پہلی سرجری کے لیے اسے 75 ہزار ڈالرز (دو کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی ضرورت تھی جس کو جمع کرنے کے لیے اس نے دن کے وقت ایک سافٹ ویئر انجینیئر اور رات کے وقت اوبر ڈرائیور کے طور پر تین سال تک کام کیا جس کے بعد 2016 میں اس نے اپنی پہلی سرجری کرائی اور قد میں تین انچ اضافہ ہوا مگر اسے اتنے اضافے پر بھی اطمینان نہیں تھا۔
نوجوان نے بتایا ک اس کے بعد اس نے پھر دوبارہ اسی سال سرجری کرائی جس پر اس کے 98 ہزار ڈالرز (تقریباً پونے تین کروڑ موجودہ پاکستانی روپے) خرچ ہوئے اور اس سرجری کے نتیجے میں اس کے قد میں مزید دو انچ کا اضافہ ہوا۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A5cL984
0 Comments