واشنگٹن : ڈیلاویئر کی عدالت نے ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کی جانب سے ہتک عزت کیس میں فوکس نیوز پر بڑا جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فاکس نیوز کی جانب سے غلط معلومات فرایم کرنے اور امریکا کے صدارتی انتخابات 2020کے دوران اور بعد میں جھوٹے الزامات کے اسکینڈل میں ملوث ہونے پر جرمانے کی سزا سنادی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہتک عزت کے مقدمے میں سمجھوتے کے لیے فاکس نیوز787.5 ملین ڈالر دے گا، ڈومینین ووٹنگ سسٹم نے فاکس نیوز پر ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز نے اپنے اعترافی بیان میں تسلیم کرلیا ہے کہ غلط معلومات آن ایئر ہوئی تھیں۔ ڈومینین سسٹم نے ردعمل میں کہا کہ سچائی کی اہمیت ہے، جھوٹ کا انجام بھگتنا پڑتا ہے۔ احتساب ہوگیا۔
ڈومینین سی ای او نے کہا کہ فاکس نیوز نے تسلیم کرلیا ہے کہ اس نے جھوٹ بولا تھا، یاد رہے کہ فاکس نیوز نے الزام لگایا تھا کہ ڈومینین نے ووٹنگ سسٹم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی خاطر دھاندلی کی تھی۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rSyCf5Y
0 Comments