Header Ads Widget

Responsive Advertisement

استنبول میں خوفناک ٹریفک حادثہ

ترکیہ کہ سب سے بڑے شہر استنبول میں خوفناک ٹریفک حادثے میں کئی افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق استنبول گورنرشپ نے اطلاع دی کہ استنبول کے سلیوری ضلع میں واقع TEM ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ابتدائی معلومات اور ویڈیو کے مطابق تیز رفتاری سے سفر کرنے والا ایک بڑا ڈمپ ٹرک درمیانی رکاوٹ سے ٹکرا گیا اور ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد مخالف لین میں جا گرا۔

Image

ٹرک سامنے سے آنے والی دو کاروں سے ٹکرا گیا جس میں سوار 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک ایک لین پر جاری ہے جبکہ عملہ جائے وقوعہ پر کام کر رہا ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کرکے میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cHd9oSj

Post a Comment

0 Comments