ہمبرگ : جرمنی کے شہر ہمبرگ میں چرچ میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس سے 7 افرادہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے چرچ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کواسپتال منتقل کردیا ہے ، جس میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سےایک شخص کی لاش ملی جو ممکنہ طور پر مشتبہ حملہ آور کی ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔
دہشت گردی کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس نے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ’سنگین خطرے‘ کے لیے الارم بجا دیا ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے سوشل میڈیا پر واقعے کے متعلق افواہیں اورمفروضے نہ پھیلائیں۔
from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Xps092i



0 Comments