Header Ads Widget

Responsive Advertisement

زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4300 سے بڑھ گئی، ترک صدر کا 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز آنے والے قیامت خیز زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز علی الصباح ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 4300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر نے رجب طیب اردوان نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

امدادی اداروں کا کہنا ہے ترکیہ اور شام کی سرحد پر تمام قصبے دیہات اور شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور لمحوں میں بلند وبالا عمارتیں ریزہ ریزہ ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں انسانی جانوں کی تلاش کیلیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔

ترک ڈیزاسٹر سروسز کے سربراہ یونس سیزر کے مطابق ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 2951 تک پہنچ گئی ہے اور 15800 زخمی ہیں۔ زلزلے سے ترکیہ کے دس شہروں میں تباہی ہوئی ہے۔ وسیع رقبے پر ملبے کے ڈھیر موجود ہیں۔ املاک منہدم ہونے سے ٹیلی مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے اور امدادی کارکنوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُدھر شام میں اب تک 1451 اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ ڈھائی ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہیں۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے زیر کنٹرول علاقوں میں 711 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 750 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں دو سے تین بار دوبارہ زلزلہ محسوس کیا گیا جبکہ 150 آفٹر شاکس آ چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی شہروں میں مزید عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔



from عالمی خبریں Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BWij5LG

Post a Comment

0 Comments