Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا دارالخلافہ لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، لاہور میں رواں ماہ سے ہی اسموگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز تک اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں فیصل آباد دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا تھا جب کہ دہلی دوسرے نمبر پر موجود تھا، اس وقت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 265 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا

عالمی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qACfX1Y

Post a Comment

0 Comments