Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سینیٹر اعظم سواتی کے حراست میں لیے جانے کا دعویٰ، ایف آئی اے کی تردید

اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کی بیٹی فرحانہ سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرحانہ سواتی نے کہا ہے کہ ان کے والد اعظم سواتی کو اسلام آباد سے ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، رات گئے گھر سے اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔

بیٹی فرحانہ سواتی نے والد کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کو ان ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔

تاہم دوسری طرف ایف آئی اے نے اس کی تردید کی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی ایف آئی اے کو کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، نہ وہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شامل ہیں۔



from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NrDmV9K

Post a Comment

0 Comments