شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو سوتے میں تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں اجتماعی قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں 8 افراد کو سوتے میں قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او فیصل مختار نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملزم نے ڈیروں اور گلیوں میں سوئے ہوئے افراد کو نشانہ بنایا اور تمام لوگوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین میں سے2 کی شناخت دلاور اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق گرفتارملزم بظاہر ذہنی مریض لگتا ہے، علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے
from پاکستان Archives - ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vcFp4V5

0 Comments