Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کراچی : بدنام زمانہ ڈکیت گروہ کا کارندہ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات

ڈکیت

کراچی : شارع نورجہاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کرلیا، ملزم سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں بھی نمایاں نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزم سے دستی بم ،پستول ،موبائل فون اور پرس بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سہیل ملزم عدنان البرٹ کا قریبی ساتھی ہے، ملزمان کے جرائم کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ویڈیوز میں گرفتار ملزم کو ساتھی کے ہمراہ وارداتوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ میٹرک بورڈ آفس پر مذکورہ ملزمان نے سرعام ایک شہری کو لوٹا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدنان البرٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف دہشتگردی اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید بڑے انکشافات متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 24 گھنٹے میں 4 شہری قتل

واضح رہے کہ کراچی میں ڈاکو بےلگام ہوگئے، چوبیس گھنٹوں کے دوران چار شہری ڈاکووں کی ہاتھوں قتل کردیے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ماہ ستمبرکے چار روز میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہوگئی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1saeI6X

Post a Comment

0 Comments