جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کے دفتر کے باہر کریکر دھماکے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت اللہ بخش کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، یہ جاننے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ دھماکے میں کون ملوث ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lAOeW8y

0 Comments