
راولاکوٹ: تتہ پانی کے مقام پر ایک مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں تتہ پانی کے مقام پر مکان کی چھت گرنے سے دس افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، متاثرہ مکان میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے، جب کہ حادثے کے وقت کچھ مہمان بھی گھر میں موجود تھے۔
پونچھ کھکھریالی میں یہ حادثہ بارش کی وجہ سے پیش آیا، شدید بارش میں مکان کی چھت اچانک زمیں بوس ہو گئی، حادثے میں ملک افسر نامی شہری کے خاندان کے افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے تتہ پانی میں دس افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا، انھوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ حادثے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے، میں غم کی اس گھڑی میں متاثرہ فیملی کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vQo6S1P
0 Comments