پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میئر کراچی کون ہوگا؟ چار امیدوار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے پر 25 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں پولنگ ہوگی، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کو فائنل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ بھی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھرپور طاقت کے ساتھ اپنے سیاسی حریفوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امیدواروں کا چناؤ کررہی ہے۔
اہم معرکہ کراچی کا ہوگا جس کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سےمیئر کراچی کیلئے چار امیدوار سامنے آگئے ہیں، ان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، خرم شیرزمان ،
فردوس شمیم نقوی اور اشرف جبارقریشی شامل ہیں۔
میئر کراچی امیدوار کےحتمی نام کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tySwrGO

0 Comments