Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دوران سماعت جج کا موبائل فون چوری

فیصل آباد کی عدالت میں دوران سماعت سول جج کا موبائل فون چوری ہونے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی مقامی عدالت میں دوران سماعت سول جج محمد ذوالقرنین کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم سے سول جج کا چوری شدہ موبائل برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مصطفی خود کو وکیل کا منشی ظاہر کر کے کمرہ عدالت میں گھسنے میں کامیاب ہوگیا تھا، جہاں سے اس نے معزز جج کا موبائل چوری کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کو احاطہ کچہری سے گرفتار کیا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ls9xnKL

Post a Comment

0 Comments