Header Ads Widget

Responsive Advertisement

’مقتدر حلقوں نے حکومت سے تعاون کیلیے بلایا تو صاف انکار کردیا‘

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں نے اجلاس میں بلایا تھا اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے حکومت سے مل کر بات کرلیں تاہم میں نے انکار کردیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے ہماری حکومت گرائی جس کی ضرورت نہیں ہاں اگر عبوری حکومت لائیں تو تعاون کے لیے تیار ہوں۔

شوکت ترین نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں‌ تھا کہ یہ بات ہوگی میں‌ نے کہا کہ دیکھیں‌ اگر میں‌ ہوتا تو یہ نوبت نہیں‌ آتی لیکن میں‌ نے صاف انکار کردیا انہوں‌ نے ہماری حکومت کو باہر نکالا اگر نگراں‌ حکومت لاتے ہیں‌ تو ہم تعاون کے لیے تیار ہیں.

انہوں‌ نے بتایا کہ یہ میٹنگ کچھ ہفتے قبل ہوئی تھی ابھی میٹنگ کی کوئی اطلاع نہیں‌ ہے اور جو میں‌ نے جواب دیا تو مجھ سے دوبارہ رابطہ نہیں‌ کیا گیا.

شوکت ترین نے کہا کہ یہ حکومت پریشر نہیں‌ لے سکتی جو ان کو سپورٹ کرتے رہے ہیں‌ انہیں‌ معلوم ہوگیا کہ ان کے بس کی بات نہیں‌ ہے جو بھی فیصلہ لینا ہوگا اس میں‌ عوام کا عمل و دخل ہوگا اور نئے الیکشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‌ ہے.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Y69hv03

Post a Comment

0 Comments