Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں اہم ترین ملاقات ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان مشترکہ مفادات اور باہمی تعلقات گفتگو ہوئی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم چینی صدر سے ملاقات کے بعد پاکستان روانگی کیلئے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چینی ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سے ملاقاتیں کیں،وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چینی ہم منصب اور ازبک صدر سے ملاقات

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ چین کے دوران مختلف سرکاری و نجی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی پیشکش کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں چینی کمپنیوں کی کاروباری تعلقات میں اضافہ کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کیلئے مراعات کی پیشکش کو اجاگر کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کو ان کے کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ملاقاتوں کے دوران کابینہ اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0A5xjnL

Post a Comment

0 Comments