
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مارچ قریب آتے اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے اور اپوزیشن رہنما ایک دوسرے سے بالمشافہ یا ٹیلیفونک رابطے کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پی پی پی شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فون پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو کی جب کہ پیپلز پارٹی کے آج سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گزشتہ روز سردار اختر مینگل سے ملاقات کی جب کہ آج بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی کا عوامی لانگ مارچ حکومت کے خلاف کراچی سے شروع ہورہا ہے جس کی منزل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہے۔
شہباز شریف نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: کوئی ولی نہیں کہ عدم اعتماد کی تاریخ بتادوں، شہباز شریف
ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے ہوم ورک طے کیا گیا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C45o93F
0 Comments