Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پائلٹس مشتبہ لائسنسز کے معاملے میں اہم پیش رفت

کراچی: پائلٹس مشتبہ لائسنسز معاملے میں تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 60 مشتبہ لائسنس ہولڈرز کی تصدیق کیلئےایئرلائن کمیٹی کو ‏خط لکھ دیا ہے۔ ایئرلائنزکمیٹی کودی گئی فہرست میں نامزد لائسنس ہولڈرز کے نامل شامل ہیں۔

مشتبہ لائسنس اجرامیں سی اےاے افسران و اہلکار و دیگر بھی فہرست میں شامل ہیں۔ لسٹ میں ‏‏3 ناموں کا تعلق ایف آئی اے مقدمات میں نامزد ملزمان سے ہے۔ نامزدناموں کوایئرلائن کےاندرون ‏و بیرون ملک دفاترسےتصدیق کیلئےکہاگیاہے۔

پائلٹس کی متعلقہ ایئرلائن سے ماضی یاحال میں وابستگی کی تصدیق کا کہا گیا ہے اور تفصیلات ‏کی3جنوری تک فراہمی کیلئےایک پرفارمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پرفارمےمیں پائلٹ یاملازم کا نام، ‏شناختی کارڈ و لائسنس نمبر اندراج کا کہا گیا ہے۔ ‏

فہرست میں ایف آئی اےکی ایف آئی آرنمبر7 کے 36 شامل ہیں جب کہ فہرست میں ایف آئی ‏اےکی ایف آئی آر10 میں 2 اور23کے24 نامزد شامل ہیں۔

The post پائلٹس مشتبہ لائسنسز کے معاملے میں اہم پیش رفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pUIMHL

Post a Comment

0 Comments