Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ٹھٹھہ میں کشتی الٹنے کا واقعہ: پاک نیوی کا چوتھے روز بھی آپریشن جاری

ٹھٹھہ : کیٹی بندر کے قریب شکتیاں الٹنے سے ڈوبنے والے 9 افراد کی تلاش کےلیے پاک نیوی کا چوتھے دن بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

فشرفوک فورم کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹھٹھہ میں طوفانی ہواؤں کے باعث کیٹی بندر کے قریب 22 جنوری کو کشتی الٹ گئی تھی، کشتی میں 16ماہی گیر سوار تھے۔

پاک نیوی کی جانب سے چوتھے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، آپریشن مین پاک نیوی کے جوان اور ماہر غوطہ خور حصّہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ہیلی کاپٹر، بوٹس اور شپ ایئرکرافٹ کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

طوفانی ہوائیں : کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹ گئی، 8 ماہی گیر لاپتہ

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر اور پولیس مل کر ماہی گیروں کو تلاش کرکے واپس لائیں، سندھ حکومت ماہی گیروں کو ڈھونڈنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، کشتیوں کو سمندر میں جانے کی کس نے اجازت دی، رپورٹ دی جائے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3KSu3Wf

Post a Comment

0 Comments