
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کاٹیج انڈسٹری کے مختص4ہزار کے قریب پلاٹس سے قبضہ ختم کرنے کا حکم دے دیا اور کےایم سی، بورڈآف ریونیو،چیف سیکرٹری کو 2 دن میں سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی اوربلدیہ ٹاؤن میں کاٹیج انڈسٹریز کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
کےایم سی نے بتایا کہ کاٹیج انڈسٹریز کے لیے 4ہزار چھوٹے تاجروں کو پلاٹ الاٹ کیےگئے، محکمہ بورڈآف ریونیونےکچھ زمین دیگر لوگوں کوالاٹ بھی کردی، زمین کےکافی حصے پر قبضہ بھی ہوچکا ہے۔
جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا اس زمین پر کیا بننا تھا؟وکیل کےایم سی نے بتایا زمین اسمال اورکاٹیج انڈسٹریزکےلیےمختص کی گئی تھی۔
جسٹس ظفراحمدراجپوت کا کہنا تھا کہ فیکٹریز بننے سے کراچی،صوبےکےلیےریونیوپیداہوگا، سندھ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوگا، کم سےکم وقت میں پروجیکٹ مکمل جائے۔
عدالت نے انڈسٹری کے مختص 4ہزار کے قریب پلاٹس سے قبضہ ختم کرنے حکم دیتے ہوئے کےایم سی، بورڈآف ریونیو،چیف سیکرٹری کو2دن میں سروے مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔
محکمہ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کومعاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سروے کے دوران کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو اس سے نمٹا جائے اور انڈسٹریز کے لیے مختص زمین پرقبضہ ہوچکا ہے تو واگزارکرایا جائے۔
عدالت نے کے ایم سی اور دیگراداروں سے 17 دسمبرکو پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
The post 26سال بعد کاٹیج انڈسٹری کیلئے خوشخبری : عدالت کا بڑا حکم آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3IEz97g

0 Comments