Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کابل سے کامیاب انخلا کا آپریشن، وزیر خارجہ بھی پی آئی اے کی کارکردگی کے معترف

کراچی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل انخلا کے کامیاب آپریشن پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے اقدامات اور کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ایئرمارشل ارشد محمود ملک کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

سی ای او پی آئی اے نے وزیر خارجہ کو کابل آپریشن سے متعلق بریفنگ دی اور آپریشن میں مدد دینے پر وزارتِ خارجہ کی انتھک کاوشوں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے کابل سے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے انخلا میں پی آئی اے کے کردار کی تعریف کی اور بتایا کہ پی آئی اے کے کردار، بہادری اور انسان دوستی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میں اب کوئی بھی امریکی فوجی موجود نہیں ہے‘

بریفنگ میں مستقبل قریب میں پی آئی اے کے ممکنہ جلال آباد اور مزار شریف آپریشن پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر خارجہ نے دوست ممالک اور ان کی ائیر لائنز کی جانب سے دوطرفہ ہوائی معاہدوں کی پاسداری کروانے میں پی آئی اے کا ساتھ دینے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے داخل ہونے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے افغانستان میں پھنسے ملکی و غیرملکیوں کو پاکستان پہنچایا، پی آئی اے  کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے 1460 افغانیوں اور ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا گیا۔

The post کابل سے کامیاب انخلا کا آپریشن، وزیر خارجہ بھی پی آئی اے کی کارکردگی کے معترف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kDbitq

Post a Comment

0 Comments