
اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب نےٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگست2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ہدف سے 85ارب زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کےثمرات آنے لگے، 22-2021کےآغاز سے ہی ٹیکس وصولیوں کاہدف عبورکرنا خوش آئندہے، اگست2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ہدف سے 85ارب زیادہ ہے جبکہ 2020گزشتہ سال میں300ارب کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔
وزیراعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے باعث مالی سال 2021-22 کے آغاز سے ہی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو عبور کرنا خوش آئندہے۔
اگست 2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ٹارگٹ 349 ارب سے 85 ارب زیادہ ہے۔ جبکہ 2020 گزشتہ سال میں 300ارب کا ٹیکس جمع ہوا تھا
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 1, 2021
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جولائی تا اگست 2021دوماہ میں 850ارب کا ریونیو اکٹھا کیا گیا، 2020جولائی تااگست میں 603 ارب کا ریونیو جمع ہوا تھا، 22-2021کےپہلے2ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 41فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی اگست 2021دو ماہ میں 850ارب کا ریونیو اکٹھا کیا گیا، جبکہ 2020 جولائی اگست کے میں 603 ارب کا ریونیو جمع ہوا تھا
2021-22 کے پہلے دو ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 41فیصد اضافہ ہوا ہے۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 1, 2021
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ن لیگ دور میں مصنوعی اعدادوشمارجاری کئےجاتےتھے، ہم نے گزشتہ مالی سال میں364ارب کے ریفنڈ دیئےگئے ، اسمگلنگ روک تھام سمیت دیگر اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا۔
ن لیگ دور میں ریفنڈ روک کر ، ایڈوانس ٹیکس وصول کرکے مصنوعی اعداد وشمار جاری کیے جاتے تھے۔ہم نے گذشتہ مالی سال میں 364 ارب کے ریفنڈ دیئے۔
پی ٹی آئی حکومت میں سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا ہے— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 1, 2021
The post وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے ثمرات نمایاں ہونے لگے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gPiTnJ
0 Comments