Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شاہ سلمان کی دہائیوں پرانی نایاب ویڈیو وائرل ہوگئی

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی 35 سال قبل کی نادر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، سعودی عوام نے مناظر کو خوب پسند کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تبوک گورنریٹ نے 35 برس قبل کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو روایتی تلواروں کے رقص میں شرکت کرتے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبوک ریجن کی گورنریٹ نے ٹوئٹر پر قدیم وڈیو شیئر کی جو 1987 کی ہے جب سابق فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز تبوک شہر کے دورے پر آئے تھے۔

تبوک آمد کے وقت شاہ فہد کے استقبال کے موقع پر شاہ سلمان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ تلوار کے روایتی رقص میں شریک ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مناظر کو صارفین سراہ رہے ہیں، لوگوں نے سعودی بادشاہ کے رقص کی تعریف کی۔

The post شاہ سلمان کی دہائیوں پرانی نایاب ویڈیو وائرل ہوگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kDcOwO

Post a Comment

0 Comments