
اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی ، آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ، منظوری کے بعد کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی ، جس کے بعد پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں2021-22کیلئےادا کی جائیں گی۔
کمیٹی وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
The post اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس : کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2W5AsbZ

0 Comments