
اسلام آباد : جناح کنونشن سینٹرکی نجکاری کیلئے 12مایہ ناز ملکی ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز نے پری کوالیفائی کرلیا، وفاقی وزیرنجکاری کا کہنا ہے کہ کنونشن سینٹر کی مجوزہ نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، جناح کنونشن سینٹرکی نجکاری کیلئے 12مایہ ناز ملکی ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز نے پری کوالیفائی کرلیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کنونشن سینٹرکی نجکاری بہترین اورنمایاں ثابت ہو گی، جناح کنونشن سنٹر تجارتی،رہائشی سرمایہ کاری کیلئےاہمیت کاحامل ہو گا۔
محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ کابینہ فیصلے کے پیش نظرسرمایہ کار جناح کنونشن سینٹر کو استعمال کرسکیں گے، کنونشن سینٹر کی مجوزہ نجکاری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی حوصلہ افزا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرمایہ کارتعمیراتی شعبےمیں حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
The post جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد کی نجکاری میں اہم پیشرفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yykOD4
0 Comments