Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے ، شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکوجنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

نیویارک میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ اور یواین کےاعلیٰ عہدیداران سےملاقات کے ساتھ ساتھ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت اور اظہار خیال کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nNlPFy

Post a Comment

0 Comments