Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایک دن میں 15 لاکھ افراد کی ویکسینیشن ، پاکستان کا نیا ریکارڈ

اسلام آباد : ملک میں ایک دن کے دوران کورونا ویکسی نیشن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گذشتہ روز ملک میں 15 لاکھ 90ہزار 309 کورونا ویکسین ڈوز لگائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا ویکسی نیشن بھرپور انداز میں جاری ہے ، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گذشتہ روز یومیہ ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ، 24 گھنٹے میں ملک میں 15 لاکھ 90ہزار309کوروناویکسین ڈوزلگائی گئیں ، اس دوران ایک ملین سے زائد پہلی اور 5لاکھ سے زائد سیکنڈ ڈوز لگائی گئیں ، ملک میں تاحال 5 کروڑ 67 لاکھ 8446 ویکسین ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 690 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

The post ایک دن میں 15 لاکھ افراد کی ویکسینیشن ، پاکستان کا نیا ریکارڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y5NarG

Post a Comment

0 Comments