
اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا ہے کہ شہروں میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے باعث پابندیوں کو2ہفتوں کے لئے بڑھا دیا ہے، جن کو ٹریول کرنا ہے ان لوگوں کو تھرڈ بوسٹر لگے گی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکی صورتحال شہروں میں خطرناک ہے، ملک میں94ہزارکےقریب ایکٹوکیسزموجودہیں، جس کے پیش نظر 27شہروں میں پابندیوں کو2ہفتوں کے لئے بڑھا دیا ہے۔
ڈاکٹرنوشین کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن ہرروز10سے11لاکھ لوگوں کولگارہے ہیں ، عوام سنجیدگی کامظاہرہ کریں تووباپرجلدقابوپالیں گے، جن کوٹریول کرناہے ان لوگوں کو تھرڈ بوسٹر لگے گی۔
گذشتہ روز این سی اوسی کی جانب سےصوبوں کو پابندیوں میں توسیع کا مراسلہ ارسال کیا گیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ حالات کے پیش نظر کوروناپابندیوں میں27 شہروں تک توسیع کردیا ہے، 27اضلاع میں کورونا پابندیوں پر عملدرآمد فوری طور یقینی بنائیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ پنجاب کے11، کے پی9،سندھ کے2اضلاع، اسلام آباد، آزادکشمیر2، جی بی کے2اضلاع میں پابندیاں نافذرہیں گی، 27اضلاع تک پابندیوں کی توسیع کا فیصلہ صورتحال کے پیش نظر کیاگیا، ماضی میں کوروناپابندیاں صوبوں کے 13 اضلاع میں نافذتھیں۔
خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 اموات اور3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق کہ ملک میں کرونا وائرس سے کے فعال کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ہوچکی ہے، 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 5 ہزار 612 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
The post پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے حوالے سے بڑی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Yd90K9
0 Comments